پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔
بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں ہفتے بھر کے دوران 3597 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پی ایس ایکس ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 4851 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 59 ہزار 337 پوائنٹس تک رہی۔