پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے طلاق کی تصدیق کرتے بتایا کہ طلاق کو 2 برس ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ مارچ 2023 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
دورانِ انٹرویو میرا سیٹھی نے اپنی زندگی کی مشکل وقت کے حوالے سے کھل کر بات کی اور اپنے تجربات بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کیے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں طلاق کے کچھ عرصے کے بعد ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی تھی۔ وہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی تو اس سے نکلنے میں مدد ملی۔
انہوں نے ’کچھ ان کہی‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ سجل علی اور آصف رضا میر کی جانب سے ملنے والے سپورٹ کے بارے میں بھی بات کی اور کہا وہ ایک مشکل وقت تھا لیکن اللّٰہ نے اس سے نکلنے کا وصیلہ بنایا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے ڈرامے کا ڈائیلاگ بھی یاد کیا اور کہا کہ آج سے 6 یا 7 سال پہلی ایک ڈرامہ کیا تھا جس کا ڈائیلاگ تھا کہ ایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب حالات اب کافی بدل گئے ہیں، اب طلاق کے موضوع پر کھل کر بات کی جاتی ہے لیکن شادی کے ختم ہونے کے بعد کی تکلیف اور شناخت کا بحران ابھی بھی ویسا ہی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں میرا سیٹھی اور ان کے قریبی دوست بلال صدیقی امریکا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔