• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز کا ایف بی آر کے چینی فروخت سے متعلق فیصلے پر تحفظات کا اظہار

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چینی فروخت سے متعلق فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے رکوادی ہے، اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں جو کھلا تضاد ہے، اس قسم کی پالیسی سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی، اس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمے دار نہیں ٹھہرایاجا سکتا۔

تجارتی خبریں سے مزید