مصوری کرنے والی دنیا کی واحد بھیڑ کو اغواء کر لیا گیا، بھیڑ کو واپس لانے والے کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بانکسے (BAAnksy) نامی پینٹنگ کرنے والی بھیڑ کو جنوبی افریقا میں آرٹ اسٹوڈیو سے اغواء کیا گیا ہے۔
بھیڑ کی پریشان مالکن نے بھیڑ کو واپس لانے والے شخص کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ (60 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز) کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
بھیڑ کی مالکن نے بھیز بانکسے کو منہ سے برش پکڑ کر مصوری کرنا سکھایا تھا، اس کی ایک پینٹنگ تقریباً ساڑھے 3 ہزار پاؤنڈ تک میں فروخت ہوتی ہے۔
بھیڑ کو رات گئے 8 بھیڑوں کے ریوڑ سے اغواء کیا گیا ہے۔
ممکنہ طور پر بھیڑ کو اس کی پینٹنگ کرنے کی منفرد صلاحیت کے سبب اغواء کیا گیا ہے۔
بھیڑ کی 53 سالہ مالکن کا کہنا ہے کہ انعامی رقم کے اعلان کے باوجود اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں، ہم نے 2 تفتیشی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔