چیمپئنز ٹرافی کے آج ہونے والے میچ میں امپائر کرس گیفنی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ احسن رضا کرس گیفنی کی جگہ امپائرنگ کر رہے ہیں جبکہ راشد ریاض میچ کے چوتھے امپائر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں احسن رضا کے ساتھ دوسرے آن فیلڈ امپائر جوئیل ولسن ہیں۔