• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو افریقہ۔1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کو افریقہ۔1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا۔

اس حوالے سے پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 10 ہزار کلومیٹر طویل کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ 

پی ٹی سی ایل کے مطابق کیبل پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے جوڑے گی۔ مصر، سوڈان، الجزائر، فرانس، کینیا، جبوتی بھی منسلک ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ کیبل کو منسلک کرنے سے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام میں بہتری آئے گی۔ سب میرین کیبل افریقہ۔ون کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کیا گیا ہے۔ 

کمپنی کے مطابق افریقہ۔1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کیلئے باضابطہ معاہدہ کیا گیا، اقدام عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مستحکم کرے گا۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ اور ملکی معیشت مستحکم ہوسکے گی۔ افریقہ۔ون کیبل سسٹم 2026 کے اوائل میں فعال ہوگی۔ صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید