حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزاحمت ختم نہیں ہوئی، حزب اللّٰہ اب بھی مضبوط ہے۔
حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی بیروت میں نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللّٰہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت اب بھی اسرائیل کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظالم امریکا کا اپنے ملک پر قبضہ منظور نہیں، امریکا جو مقاصد جنگ سے حاصل نہیں کر سکا وہ سیاست سے بھی نہیں کرسکتا۔
نعیم قاسم نے کہا کہ حسن نصراللّٰہ کے راستے پر چلیں گے اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔