• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بیٹرز بھارتی ناقص فیلڈنگ و ڈراپ کیچز کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے


چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستانی بیٹرز بھارت کی ناقص فیلڈنگ اور کیچز ڈراپ ہونے کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے 5ویں میچ میں پاکستانی بیٹرز نے بھارتی فیلڈز کی طرف سے گرائے گئے کیچز بھی ضائع کر بیٹھے۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ پر 144 گیندوں پر 104 رنز شراکت قائم کی۔

کپتان محمد رضوان کا 33ویں اوور میں کیچ ڈراپ ہوا تو وہ 34ویں اوور میں کلین بولڈ ہوگئے، انہوں نے 77 گیندوں پر 46 رنز کی باری کھیلی۔

جس اوور میں محمد رضوان آؤٹ ہوئے، اسی اوور میں سعود شکیل کا بھی کیچ ڈراٹ ہوا لیکن وہ بھی اگلے اوور میں ہاردیک پانڈیا کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کا جتنا بڑا میچ تھا اتنی ہی زیادہ پاکستانی بیٹرز سے ڈاٹ بولز ہوگئیں۔

پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹرز نے ابتدائی 161 گیندوں میں 100 ڈاٹ بولز کیں اور بھارتی بولرز کے سامنے ڈاٹ بولز کی سنچری بنا ڈالی۔

ٹیم پاکستان نے 50 اوورز یعنی 300 گیندوں کی اننگز کے دوران مجموعی طور پر 147 بولز ڈاٹ کیں، اننگز کے دوران صرف 3 چھکے اور 14 چوکے لگائے۔

پاکستانی بیٹرز نے پاور پلے کے دوران بھی جی بھر کر ڈاٹ بالز کیں، بڑے کھلاڑیوں نے ٹُک ٹُک کر کے وقت گزارا۔

قومی ٹیم بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے میں نہ تو تیز کھیل سکی اور نہ ہی رنگ جماسکی، پوری اننگز میں صرف ایک ففٹی بنی، اننگز کا پہلا چھکا بھی 42ویں اوور میں لگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید