• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کا الزام: ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

ملزم ساحر حسن—فائل فوٹو
ملزم ساحر حسن—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے منشیات کی سپلائی چین سے متعلق تفتیشی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید