کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران منیشات کیس سے جڑےگرفتار ساحر حسن سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،ایس آئی یو ذرائع کے مطابق ساحر حسن ڈارک ویب کے زریعہ باذل اور یحیٰ نامی افراد سے منیشات منگواکر اسے فروخت کرتا تھا،ساحر حسن باذل کو اسنیپ چیٹ کے زریعہ منشیات کا آرڈر کرتا اور اسکی ادائیگی کے لئے والد کے منیجرکا بینک اکائونٹ استعمال کرتا تھا،باذل ساحر حسن کو منشیات 2 نجی کوریئر کمپپنیز کے زریعہ ارسال کرتا تھا،اس سلسلہ میں ساحر کو موصول ہونے والے پارسلز کے ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے،ایس آئی یو ذرائع نے بتایا ہےکہ ساحر حسن جس اکائونٹ میں باذل کو منیشات کے پیسے بھجواتا تھا وہ کسی اور کے نام پرہے،منیشات کیس کی تحقیقات میں اور بھی بہت سے بڑے نام سامنے آنے کی تواقع ظاہر کی جارہی ہے،واضح رہے کہ ساحر حسن نے متعدد کمرشلز میں ماڈلنگ ،ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کرچکا ہے جبکہ ماڈل اور اداکاری کے ساتھ فری لانس کام بھی کرتا ہے۔