• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کیخلاف 178 ڈاٹ بالز کھیلیں

فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز میں 178 ڈاٹ بالز  کھیلیں، اور مقررہ 50 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگال ٹائیگرز کو بڑا ہدف دینے سے محروم کردیا۔

نیوزی لینڈ کے بولنگ اٹیک نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی مہارت کا لوہا منوایا اور حالیہ میچ میں کیوی بولرز نے 178 ڈاٹ بالز (تقریباً 30 اوورز کے قریب) کروائیں، جس نے بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن کو جکڑ کر رکھ دیا۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے بولرز نے 162 ڈاٹ بالز کروائیں، جس کے باعث پاکستان کا اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوا اور کیویز نے 60 رنز سے فتح حاصل کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 50 اوورز میں 147 ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں نام رہی تھی، اور اسے بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش دونوں کا یہ دوسرا میچ ہے،
نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی تھی، جبکہ بنگلا دیش کو بھارت نے ہرایا تھا۔

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں رہنا ہے تو بنگلادیش کو آج نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید