دبئی میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد اور بھارتی صحافی میں سخت سوال و جواب کا تبادلہ ہوا۔
بھارتی صحافی نے اسپنر ابرار احمد سے سوال کیا کہ آپ کو جشن منانے کا انداز مہنگا پڑگیا، جس کے جواب میں ابرار احمد نے کہا کہ وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار میرا منفرد انداز ہے، میں ہر میچ میں اسی طرح وکٹ لینے کا جشن مناتا ہوں۔
بھارتی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ابرار احمد نے پوچھا کہ کس طرح مہنگا پڑا، جس پر بھارتی صحافی نے کہا کہ آپ میچ ہار گئے۔
پاکستانی اسپنر نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میچ میں ہار جیت ہوتی ہے،
مایوسی ہوئی، ہمارے دل پر کیا گزری، یہ صرف اللّٰہ جانتا ہے۔
ابرار احمد نے مزید کہا کہ بھارتی بیٹرز نے محتاط بیٹنگ کی، پاک بھارت میچ میں خصوصی تیاری نہیں کی تھی، نظم و ضبط سے بولنگ کی۔