• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفصہ بٹ نے فواد خان کو ’مغرور‘ قرار دیدیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کو مغرور قرار دے دیا۔

اداکارہ حفصہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی پر بات سمیت دلچسپ سوالات کے جواب دیے اور اپنے حالیہ پروجیکٹس کا بھی تذکرہ کیا۔

حفصہ بٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ فواد خان کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا ہے، دونوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

اداکارہ نے کہ مجھے ماہرہ خان ملنسار اور ہنس مکھ جبکہ فواد خان تھوڑے مغرور لگے۔

حفصہ خان نے بتایا کہ کام کے دوران ماہرہ خان باتیں کر رہی تھیں اور ہر بات کا جواب دیتی تھیں جبکہ فواد خان سے ایک تو میں نے خود بھی بات نہیں کی، دوسرے فواد خان نے بھی مجھے منہ نہیں لگایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ فواد خان بھی اچھی طبیعت کے مالک ہوں لیکن مجھے وہ مغرور محسوس ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید