• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن سے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ نہیں مل سکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گارڈن تھانے کی حدود سے 14 جنوری کو اغوا ہونے والے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا کو 41 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جاسکا ، ڈی آئی جی سائوتھ نے بچوں کی بازیابی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی جبکہ بچوں کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کئی بار بچوں کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے گئے،پیر کو پولیس کی جانب سے بچوں کی بازیابی کے لیے پاک کالونی و اطراف میں کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کیا گیا،بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی لی گئی،پولہس نے بتایا کہ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ کیا گیا اور مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے تصدیق کی گئی، کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے میں منتقل کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید