• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال 100 ارب روپے منافع کمائیں گے: وفاقی وزیرِ بحری امور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ رواں سال 100 ارب روپے منافع کمائیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 2023ء میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع 2 ارب روپے تھا، میرے وزارت سنبھالنے کے بعد وہ منافع 10 ارب روپے کا ہو گیا ہے۔

قیصر احمد شیخ نےکہا کہ قومی ملکیتی ادارے سالانہ 8 سو ارب روپے کے نقصان میں جا رہے تھے اور پچھلے 10 سال میں 6 سے 7 ہزار ارب روپے کا نقصان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ بحری امور نے مزید کہا ہے کہ میری ٹیم اس حوالے سے دن رات کوشش کر رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ رواں سال کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع 15 ارب روپے تک پہنچ جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید