• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی، بڑے نقصانات کے خطرات ختم، 8 افراد جاں بحق

خیرپور، میہڑ، ہنگورچہ، پڈعیدن (غلام عباس بھنبھرو، نامہ نگاران) دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال نچلی سطح تک پہنچ گئی سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی کے باعث بڑے نقصانات کے خطرات ختم ہوگئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی ریلا کچے کے شہر نوگوٹھ میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلے سے ایل ایس بند میں شگاف پڑگیا، 70دیہات متاثر ہوئے ، جبکہ ایس ایم سگیوں بچاؤبند کے مقام پر 5لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا گزر رہا ہے، تحصیل صوبھوڈیرو کے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے، سیلابی زدہ علاقوں میں 4افراد سمیت 8افراد جاں بحقہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید