• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آ گیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے خطوں میں اب امن قائم ہو، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سیکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا‘ہم نے پاکستان کوعظیم عسکری قوت بنایا‘اب اسے معاشی قوت بنائیں گے‘ جس طرح دشمن کے 6جہاز گرائے اسی طرح غربت کا خاتمہ بھی کر کے دکھائیں گے‘وقت آ گیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے خطوں میں اب امن قائم ہونا چاہئے اور اسلامی دنیا کو آگے بڑھ کر امن کیلئے بات چیت کرنی چاہئے اور اپنا لوہا منوانا چاہئے‘اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے‘معرکہ حق کے بعد جنگ بندی ہوچکی ‘اب ہم امن اورترقی وخوشحالی چاہتے ہیں‘مسئلہ کشمیر ، پانی کے مسئلہ ، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر برابری کی بنیاد پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں‘لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم کاکہناتھاکہ ہم نے ایک جھٹکے میں دشمن کے 6 جہاز زمین بوس کر دیئے گئے، دشمن کو چند گھنٹوں میں پتہ چل گیا کہ اگر بات نکلی تو بہت دور تک چلی جائے گی ۔ صبح اڑھائی بجے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا مجھے فون آیا اور کہاکہ دشمن نے ہم پر دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اجازت دیں، دشمن نے چونکہ دوبارہ مکروہ حرکت کی ہے‘اس کو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

اہم خبریں سے مزید