• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارتی کپتان

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا۔

سوریا کمار یادیو  نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ دس اوورز کے بعد کا تھا، بریک کے بعد بھارتی بولرز نئے روپ میں سامنے آئے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید