انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ بڑھ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ اضافے سے 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 279 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 27 پیسے ہے۔