• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے یوکرین پر حملے، ایک شہری ہلاک، یوکرینی فوج

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روسی فوج کے یوکرین پر تازہ حملوں کے دوران ایک شہری ہلاک جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی فوج کے مطابق کراماٹوسک شہر میں روسی حملے سے ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ دارالحکومت کیف ریجن سمیت دیگر علاقوں میں روسی فضائی حملوں سے 2 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔

یوکرینی فوج نے روس کی جانب سے یوکرین پر 7 میزائل اور 213 ڈرون داغنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

یوکرینی فوج نے کہا کہ روس کے 6 میزائل اور 133 ڈرون مار گرائے دیگر میزائل اور ڈرون ٹارگٹ تک نہیں پہنچ پائے۔

دوسری جانب ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید