میانمار میں زلزلے کے بعد عمارت کے ملبے تلے دبی 63 سالہ خاتون کو 91 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔
میانمار میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں،7اعشاریہ7 شدت کے زلزلے کے3 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ملبےتلے دبی 63 سالہ خاتون کو 91 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا،میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 719 ہوگئی۔
بجلی کی بندش، ایندھن کی قلت اور ناقص کمیونیکیشن کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔