دلی فسادات کی پہلی ایف آئی آر پانچ سال بعد دلی کے موجودہ وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف درج کرنے کا عدالتی حکم آگیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلی کے رہائشی محمد الیاس کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت کا کہنا تھا کہ پیش کردہ مواد سے مشرا کی متاثرہ علاقے میں موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔
دلی پولیس نے بی جے پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں دلی فسادات میں مشرا کے کردار کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔