امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 24 گھنٹے سے میراتھون تقریر جاری ہے، سینیٹر نے طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے امریکی سینیٹ میں طویل ترین تقریر کی تھی۔
ینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے1857 میں سول رائٹس ایکٹ پر 24 گھنٹے 18 منٹ تقریرکی تھی۔
سینیٹر کوری بُوکر ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کررہے ہیں، سینیٹر کوری ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنارہے ہیں۔
نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کوری بُوکر نے پیر کی شام سات بجے تقریر شروع کی تھی، جنھیں اب 24 گھنٹے سے زائد کا وقت ہو گیا ہے۔
سینیٹر کوری بُوکر میراتھون تقریر کے دوران سینیٹرز کے سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں، کہا جب تک جسمانی طور پر قابل رہا، بولتا رہوں گا۔
امریکی عوام اور امریکی جمہوریت کو سنگین اور فوری خطرات لاحق ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر کوری بُوکر کی طویل تقریر نے انہیں ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کیلئے نمایاں کردیا ہے۔
سینیٹر کوری بُوکر 2020 میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزد ہونے میں ناکام رہے تھے۔
کوری بُوکر نیوجرسی کے سب سے بڑی شہر نیویارک کے 2006 سے 2013 تک میئر رہ چکے ہیں۔