• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالے مواد سے منافع کمانے لگی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فرام فیس بک بین الاقوامی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کرنے والے مواد سے منافع کما رہا ہے۔ 

یہ انکشاف الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے100سے زائد ایسے اشتہارات کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں اور دائیں بازو کے اسرائیلی قابضین کی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ یہ سوشل میڈیا کمپنی ایسے مواد سے منافع کما رہی ہے جو ممکنہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اشتہارات میں فلسطینی گھروں، اسکولوں اور کھیل کے میدانوں کو مسمار کرنے کی اپیلیں بھی شامل ہیں اور ساتھ ہی ان میں غزہ میں کام کرنے والے اسرائیلی فوجی یونٹس کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہمات بھی چلائی جا رہی تھیں۔ 

اس حوالے سے میٹا نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلنے والے تمام اشتہارات جانچ پڑتال کے بعد چلائے جاتے ہیں۔ 

میٹا نے تسلیم کیا کہ کچھ اشتہارات کو بعد میں سماجی مسائل، انتخابات اور سیاسی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے باعث ہٹا دیا گیا۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ فلسطینی زمین پر بنائی گئی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تشہیر بھی ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید