سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید کے موقع پر مکہ کے صفا محل میں مسجد الحرام کے امام اور موذن حضرات سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے امام اور موذنوں سے مصافحہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے نماز عید بھی لبنانی وزیر اعظم کے ساتھ مسجد الحرام میں ادا کی تھی۔