مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں5 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 2 کشمیری جعلی مقابلے میں شہید ہوئے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 193 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں جن میں 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ نوآبادیاتی طرز کے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 19 کشمیریوں کی جائیدادوں کو بھی ضبط کیا۔