• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان،ہیلتھ ورکرز کو دھمکی آمیز خطوط پر سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار،نمائندہ جنگ)ڈیرہ غازی خان میں پولیومہم کو روکنے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دھمکی آمیز خطوط پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز پولیو مہم کا آغاز ہوا ، مہم 27جولائی تک جاری رہے گی جس میں پولیو ٹیمیں شہر بھر کی یونین کونسلوں اور مضافاتی یونین کونسلوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔اس ضمن میں شروع ہونے والی مہم میں ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کی مختلف یونین کونسلز میں موجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھروں کے بیرونی دروازوں پر نامعلوم افراد دھمکی آمیز خط چسپاں کرگئے جس پر  لیڈی ہیلتھ ورکز سمیت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈی سی او اور ڈی پی او کو مذکورہ معاملات بارے آگاہ گیا جس کا انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ یونین کونسل کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور ان علاقوں کی نگرانی کیلئے قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاران کو تعینات کر دیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد مذکورہ علاقوں میں پولیو مہم  بدستور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین