• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کا آئی ٹی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ،بریفنگ لی

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سی پی او آفس میں آئی ٹی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کو دورہ کیا۔ اس موقع پرآر پی او بلال صدیق کمیانہ اور، سی پی او افضال احمد کوثر بھی موجو دتھے ۔آئی ٹی برانچ کےانچارج سب انسپکٹر یاسر قیوم نے صوبائی وزیر کوسسٹم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کے ذریعےمحکمہ پولیس کے آئی ٹی سے منسلک پراجیکٹس کو آن لائن مانیٹر کیا جاسکےگا۔ فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی شکایات اور ان پر پولیس کا رسپانس ٹائم ،ریسکیو 15پر موصول ہونے والی تمام کالز اور ان پر پولیس کا رسپانس ٹائم چیک کیا جاسکے گا۔کسی ہوٹل یا کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شخص کا ریکارڈ فارم یہاں جمع ہوگا جوسی آر او برانچ کے ساتھ منسلک ہو گا ۔ ایف آئی آر کی انفارمیشن پولیس مینجمنٹ ریکارڈ سسٹم کے ذریعے چیک کی جاسکے گی۔ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں نفری کی تعداد اوران کو ملنے والی جزا سزا بھی درج کی جاچکی ہے۔سٹیزن فیڈ بیک سسٹم ،ونرایبل اسٹیبلشمنٹ،چائنیز کی سکیورٹی،بائیو میٹرک ڈیوائس،پینک الرٹ سسٹم ،کرائم میپنگ سسٹم ، بیٹ بک مینجمنٹ سسٹم کو بھی یہی پر مانیٹر کیا جاسکے گا۔ صو بائی وزیر قانون نے کہا کہ یہ فیصل آباد پولیس کا احسن اقدام ہےدورجدید کے تقاضوں کے مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز کو جدید کرنا چاہئے ۔
تازہ ترین