• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: سرکاری افسران کی بس پہاڑ سے نیچے گر گئی، 18 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

تھائی لینڈ کے صوبے پپراچن پوری میں سرکاری افسران کی بس پہاڑی سے نیچے گر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبل ڈیکر بس مقامی حکومت کے افسران کو فیلڈ ٹرپ پر لے کر گئی تھی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 49 افراد سوار تھے، زخمیوں کو 2 مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سڑک پر پیش آنے والے حادثات میں تھائی لینڈ کا ریکارڈ بدترین ہے جہاں ہر سال تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید