آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملیئوڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔
کوئنز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔