• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیلیے رجسٹری بنانے کا ارادہ ہے، امریکی اخبار

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رجسٹری تارکین وطن کو اپنی ذاتی معلومات جمع کرانے یا جرمانے اور قید کی سزا کیلئے ہوگی۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے بیان کے مطابق، 14 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رجسٹری تارکین وطن کو اپنی ذاتی معلومات جمع کرانے یا جرمانے اور قیدکی سزا کیلئے ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے سخت احکامات کے تحت غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت امریکا میں تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن مقیم ہیں، جن میں سب سے زیادہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں آباد ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید