• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 افراد ہلاک، 10 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گرنے سے 46 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں، سودانی فوج کے مطابق ہلاک افراد میں فوجی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق طیارہ فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں فوجی افسران سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے حادثے کے باعث زوردار دھماکے سے متعلق ریسکیو حکام کو اطلاع دی، حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی جانب سے جنوبی دارفور کے دارالحکومت نیالا میں ایک لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید