موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔
اسلام آباد کراچی کی پرواز ای ار 503 کی روانگی میں 8 گھنٹے تاخیر جبکہ اسلام آباد دبئی کی نجی ایئر کی پرواز ای آر 701 کی روانگی میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کراچی کی پرواز پی ایف 144 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
کراچی ایئر پورٹ کی 5، لاہور کی 4 اور اسلام آباد کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔