انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 7پیسے کم ہو کر 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 189 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 338 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 762 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔