• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تخفیف غربت نے زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا

وزارت تخفیف غربت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا۔

وزارت تخفیف غربت کے اعلامیے کے مطابق بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

بینکوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کےاکاونٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

وزارت کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ زکوٰۃ کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید