• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 فروری 2019: پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مارگرایا، وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا


آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل ہوگئے، 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔

 پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 26فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔

 نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا، لیکن جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا۔

حقیقت کے اعتراف کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا، تاہم بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فئیر اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مُسترد کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید