• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان و بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے باہر ہو چکی تھیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی منسوخ ہو گیا تھا۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید