راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا نہ ہوسکا۔ گروپ بی کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث کھیل مکمن نہ رہا جبکہ میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے اب تین تین پوائنٹس ہوچکے ہیں جہاں جنوبی افریقہ بہتر رن اوسط کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ پیدا ہوگیا۔