• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 1 ارب افراد اشیائے ضروریہ خریدنے کیلئے اضافی پیسوں سے محروم

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی فرم بلوم وینچرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں 1 ارب لوگوں کے پاس اشیائے ضروریہ خریدنے کے لیے اضافی پیسے نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 1.4 ارب کی آبادی میں 1 ارب لوگوں کے پاس انتہائی بنیادی ضروریات کے علاوہ دوسری اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں معاشی ترقی غیر مساویانہ اور غیرمتوازن رہی ہے۔ 

بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب ہونے کے باوجود اس کی مارکیٹ تقریباً میکسیکو کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں امیر اور معاشی طور پر خوش حال لوگوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ پہلے سے موجود امیر لوگوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس غیر متوازن ترقی کی وجہ سے متوسط اور نچلے طبقے کو مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والی کاروباری کمپنیوں کو بھی مندی کا سامنا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید