بھارتی شہر پونا کے ایئر پورٹ پر 3 طلباء کے سامان سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز تقریباً 3.5 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 3 طلبا کی دبئی سے واپسی کے دوران ان کے سامان کی تلاشی لی گئی، جس میں سے کتابوں کے صفحات میں چھپائے گئے لاکھوں امریکی ڈالرز پکڑ لیے گئے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بیگز پونا کی ٹریول ایجنٹ خوشبو اگروال کے تھے، جنہوں نے طلباء سے کہا تھا کہ بیگز میں میرے دفتر کی دستاویزات ہیں جو دبئی میں دفتر کے لیے ضروری ہیں، طلبا بیگز میں موجود رقم سے لا علم تھے۔
مزید تحقیقات میں ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ایک فاریکس فرم سے 45 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے، کرنسی کی سپلائی میں ملوث محمد عامر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس کیس کے سلسلے میں پونا، احمد آباد اور ممبئی میں 10 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔