لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
فواد چوہدری کی سینئر وکیل نے غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
اے ٹی سی نے فواد چوہدری کی استدعا کو منظور کر لیا اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔