• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا: عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ--فائل فوٹو
عالیہ حمزہ--فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام کو دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پیکا ایکٹ مسلط کر دیا گیا، یہ لوگ اپوزیشن کے  الائنس سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ مان لیں آپ ہار گئے ہیں، وہ ایک شخص جیل میں بیٹھا اپنی عوام کی جنگ لڑ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید