پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں ماہ فروری کے آخری دن 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کم ہوگیا۔
پی ایس ایکس دن کے اختتام پر 1 لاکھ 13 ہزار 251 پر بند ہوا، 46 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔
ماہ فروری کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 4 پوائنٹس کم ہوا اور اس دورانیے میں 6 ہزار 484 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
فروری کے مہینے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 889 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 رہی۔
ماہ فروری میں 9 اعشاریہ 78 ارب شیئرز کے سودے 462 ارب روپے میں ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب کی کمائی کے بعد 13 ہزار 980 ارب روپے ہے۔