• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خارجی ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں آپریشن کے دوران 6 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، ہلاک خارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

قومی خبریں سے مزید