• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے اور پیٹرول پر 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیز کمی کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 168 روپے 12 پیسے ہوگئی۔

نئے قیمت کے مطابق لائٹ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید