• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں انسدادِدہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ 

اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خودکش حملے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید اور 17سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید