• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو میں 600 ارب سے زائد شارٹ فال

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آرکا رواںمالی سال کےپہلے آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکس ریونیو میں میں 600ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال رہا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 8ماہ کے دوران 7947ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا لیکن 7344ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا ا سطرح 8 ماہ میں603 ارب روپے کا شارٹ فال رہا ہے۔

ماہ فروری میں ایف بی آر نے 983 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 850 ارب روپے جمع کیے ہیں، اس طرح ماہ فروری میں بھی ٹیکس ریونیو میں 133ار ب روپے کم جمع ہوئے۔

 گزشتہ سات ماہ میں ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 468 ارب روپے کا شارٹ فال تھاجو اب بڑھ کر 603 ارب روپے ہوگیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید