بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔
چیمپیئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔
مقامی شخص نے مسلمان شہری اور اس کےخاندان پر ملک مخالف نعرے لگانےکا الزام لگایا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے مسلمان شہری کے گھر کو گرادیا۔