• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: برفانی تودہ گرنے سے 22 مزدور دب گئے

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 22 مزدور دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پیش آیا جہاں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدور برفانی تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 55 مزدور برف کے نیچے دب گئے تھے، جن میں سے کچھ کو ریسکیو کر کےطبی امداد دی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام مزدور بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے تحت کام کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید