گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، دھمکی بھری ای میل آئی ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دھمکیوں سے متعلق متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے، ایسی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کو صحیح طریقے سے ہینڈل کیا تو نوجوان نسل نشے سے بچ سکتی ہے، کیس میں بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔
کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک، ایک پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو دیکھتے ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتا ہے۔